۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حبیب گنج

حوزہ/ریلوے اسٹیشن کا نام واجپئی کے نام پررکھنے کامطالبہ ، بی جے پی لیڈرنے وزیر ریل کوخط لکھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بھوپال/مغل سرائے،الہ آباد جیسے ناموں کے بعد اب حبیب گنج نا م پسندنہیں آرہاہے۔سابق ممبرپارلیمنٹ اوربی جے پی کے سینئرلیڈر پربت جھا نے حبیب گنج ریلوے اسٹیشن کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

اس کے لیے انہوں نے وزیر ریلوے پیوش گوئل کوایک خط لکھا ہے۔ نیزانہوں نے حبیب گنج ریلوے اسٹیشن کا نام سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے نام پر رکھنے کی تجویز پیش کی ہے۔ انہوں نے اپنے خط میں کہاہے کہ حبیب گنج نام کی کوئی تاریخ نہیں ہے۔پربھات جھا نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ 16 ستمبر 2019 کو بھوپال میں منعقدہ ایک میٹنگ میں میں نے حبیب گنج اسٹیشن کانام سابق وزیر اعظم اور بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کے نام رکھنے کی تجویزپیش کی ہے۔اس میٹنگ میں موجود تمام ممبران پارلیمنٹ نے اس کی بھر پور حمایت کی۔ انہوں نے کہاہے کہ اٹل جی کی پیدائش گوالیار میں ہوئی تھی ، تعلیم کی شروعات گوالیار میں ہوئی تھی۔وہ گوالیار اور ودیشہ سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے اور بعدمیں وزیر اعظم بنے۔ ایسی صورتحال میں حبیب گنج نام کاکوئی جوازنہیں ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .